اسلام آباد: وقاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، امن نہ ہو اور سمت درست نہ ہو تو معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔ اگر ملک میں انسانی حقوق کی پامالی یا پی ٹی آئی کو بین کرنے کی بات ہورہی ہے اسکا ذمہ دار چئیرمین پی ٹی آئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس کا مشن ملک دشمنی ہو وہ کبھی بھلائی کی بات نہیں کرسکتا ہے، دفاع بھی اسکے ذاتی مفاد سے اوپر نہیں، کہتا ہے ملٹری ایڈ بند کردو، ملک کی معیشت بھی ٹھیک کریں گے اور دہشتگردی کو بھی ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا بجٹ اتحادی حکومت بنا رہی ہے جس میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچانا ہی بنیادی ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر، اسپورٹس، یوتھ کے لیے بڑا پروگرام متعارف کروایا جاریا ہے، کسانوں کو بڑا پیکج دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس معیشت کا 4 سال جنازہ نکالا گیا، اب اس معیشت کی سمت درست کرنے پر کام ہورہا ہے، معیشت کا استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، امن نہ ہو اور سمت درست نہ ہو تو معیشت میں استحکام نہیں آسکتا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 2013 میں مسلم لیگ ن نے صوبوں میں دوسری سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانے کا موقع دیا گیا، یہ مائنڈ سیٹ اسی طرح 2013 اور 2014 میں ڈی چوک پر گالیاں دیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا، اس مائنڈ سیٹ نے لوگوں کو جیلوں میں چکیوں میں ڈال کر معیشت کا جنازہ نکالا، 2018 سے 2022 کا سفر آپ سب کے سامنے ہے۔