Home سیاست آئین میں ترمیم کے کسی بل کی حمایت کی تو نااہل ہوجائیں گے، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایت

آئین میں ترمیم کے کسی بل کی حمایت کی تو نااہل ہوجائیں گے، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی کو کسی بھی قسم کے بل کی حمایت نہ کرنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے ارکان اسمبلی کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے قومی اسمبلی میں کیے گئے فیصلے کے تحت یہ ہدایت تمام اراکین کو جاری کی جارہی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کے حوالے سے پی آئی آئی کسی بھی حکومتی یا پرائیویٹ بل کی حمایت نہیں کرے گی جس میں آئین میں کوئی ترمیم کی تجویز دی جائے، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسے بل/تجویز پر ووٹ ڈالنے سے باز رہیں۔

متن میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت چیئرمین کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے پابند ہیں، مخالفت کرنے والے اراکین کے خلاف نااہلی کی کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت اسمبلی رکنیت ختم ہوجائے گی۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...