Home سیاست مثبت انداز میں سیاست کریں تو ملاقاتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اسٹیبلمشنٹ سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

مثبت انداز میں سیاست کریں تو ملاقاتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اسٹیبلمشنٹ سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں، ترجمان پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مثبت انداز میں سیاست کریں تو ملاقاتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ہےہم نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا اظہار کیا ہے اور ہماری جماعت اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کا مقصد ہر گز انتخابی اتحاد نہیں ہے، ہمارا مقصد ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں۔

روف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سب جماعتوں سے رابطہ کریں، مثبت انداز میں سیاست کریں تو ملاقاتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی وہی باتیں کیں جو ہم نے کیں، مولانا کا نشانہ ہم نہیں ہیں لیکن معلوم نہیں کہ ہم مولانا صاحب کے ساتھ چل سکتے ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے ہم تیار ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی بات کی ہے، اگر بات ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

روف حسن نے کہا کہ ہم اپنے احتجاج کے حق سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فوکس پبلک ویلفیئر پر رہا ہے، ہمارا مقصد الیکشن پر اٹھائے جانے والے اعتراضات ختم کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جمہورتی اقدار کو فروغ دیا جائے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ جن کو ہم نے دعوت دی وہ جماعتیں ہمارے ساتھ شامل ہوں گی یا نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...