Home سیاست آئی جی گلگت بلتستان بھی تبدیل، کابینہ ارکان کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم مل گیا

آئی جی گلگت بلتستان بھی تبدیل، کابینہ ارکان کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم مل گیا

Share
Share

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نااہلی کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان کو بھی تبدیل کر دیا۔جبکہ کابینہ ارکان کو سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈار علی خٹک کی جگہ گریڈ 20 کے افضل محمود بٹ کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے، محمد افضل محمود بٹ پنجاب میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ادھر جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا، گلگت کیبنٹ ڈویژن نے گاڑی، سکیورٹی گارڈ اور پروٹوکول بھی واپس لے لیا۔

سابق وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیروں کو بھی تمام سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا، وزیر اعلیٰ کی نااہلی کے بعد تمام صوبائی وزراء کو پروٹوکول واپس کرنے کیلئے کیبنٹ ڈویژن نے آج کا وقت دیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...