Home سیاست آئی جی پنجاب نان پروفیشنل شخص ہیں، عمر ایوب

آئی جی پنجاب نان پروفیشنل شخص ہیں، عمر ایوب

Share
Share

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئی جی نے پورے پنجاب میں دفعہ 144 لگادی ہے،وہ تمام کارروائیاں خلافِ قانون کر رہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی نے پورے پنجاب میں دفعہ 144 لگادی ہے، آئی جی پنجاب نان پروفیشنل شخص ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ ہمارے جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب میں ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں رکن اسمبلی جمشید دستی نے ایوان میں بولنے کی کوشش کی تو ڈپٹی اسپیکر نے انہیں روک دیا۔

Share
Related Articles

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں...

تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم...

عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج...

وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آ باد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں...