Home سیاست غیر شرعی نکاح کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

غیر شرعی نکاح کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 جولائی تک ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے انہیں حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ ضمانتی مچلکوں کا حکم آج کریں تو ہم جمع کرائیں گے، کیس پر آج بھی دلائل دینے کو تیار ہوں، ہمارا جواب الجواب 26 کو سن لیں تو قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔

کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جج نے وکیل شیر افضل سے کہا کہ عدالت نے آپ ہی کو سننا ہے، جج نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی نے کن وجوہات پر استثنیٰ کی درخواست دی ہے؟ شیر افضل مروت نے کہا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کیلئے گئی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہو رہی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Share
Related Articles

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے...

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ،...