Home سیاست غیر شرعی نکاح کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عدالت طلب

غیر شرعی نکاح کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عدالت طلب

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے معاملے میں آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نیغیر شرعی نکاح کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلب کرلیا ہے ،

سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحے پر مشتمل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بشریٰ بی بی بطور ضمانت 50 ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں۔

حکم نامے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ ان کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...