Home نیوز پاکستان بیٹا پیدا نہ ہونے پر امام مسجد باپ نے تین ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا

بیٹا پیدا نہ ہونے پر امام مسجد باپ نے تین ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا

Share
Share

 

گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں امام مسجد باپ نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر تین ماہ کی بیٹی قتل کردی۔

گجرات پولیس کے مطابق قاتل امام مسجد علی احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔ سفاک ملزم نے بیوی سے سگی بیٹی چھین کر اسکی آنکھوں کے سامنے ہیڈ کھوکھرنہر میں پھینک دی۔

تھانہ ڈنگہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بہانے سے اپنی بیوی مریم عائشہ اور تین ماہ کی بیٹی زینب کو نہر کنارے لے گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش میں بچی کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ علی احمد موجیانوالہ مسجد کا امام ہے جس کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...