Home نیوز پاکستان امام الحق اور انمول شادی کے بندھن میں بندھ گئے

امام الحق اور انمول شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Share
Share

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اور ڈاکٹر انمول محمود شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر امام اور انمول نے نکاح کے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے کیپشن میں لکھا کہ “آج، ہم نہ صرف زندگی بھر کے پارٹنر بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے، جو ہمیشہ محبت کی کہانی کی بنیاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج، میں نے نہ صرف اپنے بہترین دوست سے شادی کی، بلکہ آپ کے دل میں اپنا ہمیشہ گھر بھی پالیا ہے۔ اس محبت کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ایک دوستی کی طرح محسوس ہوتی ہے اور ایک دوستی جو ہماری سب سے بڑی نعمت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سفر منفرد طور پر ہمارا ہے، محبت، ہنسی اور نہ ختم ہونے والے خوابوں کا حسین سفر، ان شاء اللہ۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اس سے قبل امام اور انمول کی شادی کی تقاریب کا آغاز قوالی نائٹ کے ساتھ ہوا تھا، جس میں بابراعظم، عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل، مشتاق احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...