Home نیوز پاکستان ایمان مزاری گرفتاری،شیریں مزاری اسلام آباد کچہری پہنچ گئیں

ایمان مزاری گرفتاری،شیریں مزاری اسلام آباد کچہری پہنچ گئیں

Share
Share

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد کچہری پہنچ گئیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا تھا کہ اتوار کو علی الصبح میری بیٹی ایمان مزاری کو خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس اہلکار گھر سے لے گئے۔

شیری مزاری نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد گھر کا دروازہ توڑ کر اندر آئے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہم نے پوچھا کس لیے آئے ہیں، وہ ایمان کو گھسیٹ کر باہر لے گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ لباس اہلکار پورے گھر میں گھومتے رہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ ترنول پولیس ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...