Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کا ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں ماہ ستمبر میں حکومتی محکمے ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے لیے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہوگا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ پر ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں لیکن پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں مل سکی ہی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے بھی ورچوئل مذاکرات میں محصولات شارٹ فال پر بات چیت کی جبکہ وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، دوست ممالک سے قرض رول اوور اور نئے فنانسنگ اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ آئندہ ہفتے تک دوست ممالک سے قرض رول اوور ہونے کی ٹائم لائن دی ہے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے لیے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہوگا، عالمی مالیاتی فنڈ مشن نے رواں ماہ ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال بھی پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا نہ کیا تو ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر حکام سے پلان طلب کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...