Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب

Share
Share

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت معاہدے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا ہے،،،،اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام اور اسکے تحت ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری دی جائے گی

آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائے گی ۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہ پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہوگا ۔ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے یہ تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباوٴ کم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جبکہ معاہدے کے تحت پاکستان ٹیکسز کی آمدن بڑھائیگا۔

اعلامیہ کے مطابق ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنیگا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائیگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...