Home سیاست توشہ خانہ ٹرائل،چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار

توشہ خانہ ٹرائل،چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ ٹرائل کیخلاف سماعت کرنے والے چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیچ سے کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کردی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے زریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیرجانبدار انصاف نہیں ملے گا، استدعا ہے کہ چیف جسٹس چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرلیں اور کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیں۔

سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...