Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف کی پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز

آئی ایم ایف کی پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز

Share
Share

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز دے دی۔

حکومت کو آئی ایم ایف کی آخری قسط ملنے سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 60 روپے کرنے اور مارچ 2022ء میں ختم کیے گئے 18 فیصد جی ایس ٹی کو دوبارہ لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز کے حوالے سے فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مقدار مالی برس 2023ء میں جی ڈی پی کی 0.7 فیصد تھی، دیگر اشیاء پر ایکسائز جی ڈی پی کے 0.4 فیصد تھا جو زیادہ تر سگریٹس پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہوا تھا۔

پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ تبدیل ہوئی ہے لیکن مالی سال 2023ء میں ان میں کافی اضافہ کیا گیا تھا، جولائی 2022ء میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی ڈیولپمنٹ کی شرح 20 روپے فی لیٹر تھی۔ یہ نومبر 2022ء سے 50 روپے فی لیٹر اور ستمبر 2023ء تک 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

چاہے منصوبہ مقامی ہو یا غیر مقامی ہو، آئی ایم ایف نے ماحول کو آلودہ کرنے والی مشینری پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) لگانے کی تجویز دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملک میں تیار شدہ پُرتعیش اشیاء جیسے کہ یاٹس ( جدید بحری کشتیوں ) پر بتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتے ہوئے سرحدی کنٹرول کو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ خاص طور پر حساس علاقوں سے تیل کی ذیلی مصنوعات کی غیر قانونی فراہمی سے بچا جاسکے۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی سگریٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی ایک ہی شرح لاگو کی جائے۔ ای سیگریٹ پر بھی مقامی سگریٹ کے برابر ٹیکس لگانے کی بھی تجویز ہے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...