Home سیاست وزیراعظم کی بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش

وزیراعظم کی بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

ریکوڈک پروجیکٹ چلانے والی بیرک گولڈ کمپنی نے وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی ہے

وزیراعظم ہاؤس میڈیا ونگ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جن میں سڑکوں اور مواصلات کے بہتر نظام کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

بیرک گولڈ کی جانب سے وفد نے وزیراعظم کو ریکوڈک کے منصوبے پر ہوئی پیش رفت پر بریفنگ دی اور کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کے لیے مقامی اور بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

کمپنی نے بریفنگ میں بتایا کہ بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب تین اسکولز قائم کیے ہیں، بیرک گولڈ کی جانب سے اب تک سو افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مواصلات کے انفرااسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...