Home Uncategorized ٹائپ 1 ذیا بیطس سے موٴثر انداز میں نمٹنے کے لئے اہم پیشرفت

ٹائپ 1 ذیا بیطس سے موٴثر انداز میں نمٹنے کے لئے اہم پیشرفت

Share
Share

نیو یارک: سائنس دانوں نے انسانی معدے کے خلیوں کو ایسے بافتوں کی صورت میں استعمال کیا ہے جو بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو کرنے کے لیے انسولین خارج کرتے ہیں۔ یہ اہم پیشرفت ٹائپ 1 ذیا بیطس سے موٴثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکا کے ویئل کورنیل میڈیسن کے محققین کی رہنمائی میں کیے جانے والے تجربے میں سائنس دانوں نے یہ مشاہدہ کیا کہ چوہوں میں ٹرانسپلانٹ کیے جانے والے پیٹ کے انسولین خارج کرنے والے خلیوں (گیسٹرک انسولین سیکریٹنگ خلیے،جی آئی این ایس) نے ذیابیطس کو پلٹا دیا۔

پتے کے بِیٹا خلیے عموماً خون میں شوگر کی سطح بڑھنے کے جواب میں انسولین ہارمون خارج کرتے ہیں۔ ذیا بیطس سے متاثر افراد میں یہ بافت ناکارہ یا مردار ہوجاتے ہیں جس سے ان کی گلوکوز کو توانائی کے لیے خلیے بنانے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔

پیٹ کے یہ خلیے بِیٹا خلیے نہیں ہوتے لیکن ان کا کام نقل کرسکتے ہیں۔ پیٹ میں متعدد اسٹیم خلیے ہوتے ہیں جو دیگر اقسام کے خلیوں میں ڈھل سکتے ہیں اور یہ بہت تیزی سے پھیلتے ہیں۔ سائنس دانوں کی جانب سے یہ امید کی جارہی ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کے پیٹ میں موجود اسٹیم خلیے جی آئی این ایس میں بدل سکتے ہیں۔

ویئل کورنیل میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جو ڑو کے مطابق معدہ ہارمون خارج کرنے والے اپنے خلیے بناتا ہے۔ معدے کے خلیے اور پتے کے خلیے حمل کے دوران امبائیونک مرحلے میں قریب قریب ہوتے ہیں اس لیے معدے کے اسٹیم خلیوں کا بِیٹا جیسے انسولین خارج کرنے والے خلیوں میں بدل جانا اچنبے کی بات نہیں۔

محققین کے مطابق معدے کے خلیوں سے جی ا?ئی این ایس خلیے بنانا کوئی پیچیدہ عمل نہیں۔ انہیں بننے میں تھوڑے دن لگتے ہیں اور اور یہ نئے ا?رگنائیڈ ٹرانسپلانٹ کے کئی مہینوں کے بعد تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...