Home Uncategorized سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت دیدی گئی

سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت دیدی گئی

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی گئی۔تینوں دہشتگردوں نے ہتھیار رکھے اور انہیں چلانے کی تربیت حاصل کی ۔

سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ملک کے مشرقی صوبے میں 3 مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ سعودی شہریوں حسین بن علی بن محمد المحیشی، فاضل بن ذکی بن حسین انصیف اور زکریا بن حسن بن محمد المحیشی نے ایک دہشت گرد سیل میں شمولیت اختیار کی تھی۔

بیان کے مطابق تینوں دہشتگردوں نے ہتھیار رکھے اور انہیں چلانے کی تربیت حاصل کی اور سکیورٹی مراکز اور اہلکاروں پر حملے کیے۔ ایک دہشتگرد فاضل نے بندوق کی نوک پر ایک شخص سے زیادتی کی جبکہ دہشتگرد زکریا نے متعدد لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سعودی خصوصی فوجداری عدالت نے صوابدیدی اقدام کے طور پر انہیں سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس پر عمل کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...