Home سیاست شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب

شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب

Share
Share

لاہور: لاہورہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کرلیں۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس علی باقر نجفی نے شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ کل تک بتایاجائے کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی گوہربانو کے وکیل نے سماعت کے دوران دلائل دیے۔ مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ واقعات میں تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیاگیا، شاہ محمود قریشی سمیت سیکڑوں عہدیدراوں اور کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند رکھا گیا۔ عدالت عالیہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرچکی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عبوری ضمانت کے باوجود تھری ایم پی او کے تحت دوسری بارنظربند کردیاگیا۔شاہ محمود قریشی کو نامعلوم مقدمے میں گرفتاری کاخدشہ ہے۔عدالت شاہ محمود قریشی کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کاحکم دے۔عدالت شاہ محمود قریشی کو ہراساں کرنے سے روکنے کے بھی احکامات صادرکرے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...