Home سیاست قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہونگے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہونگے

Share
Share

اسلام آباد:حکومت اہم قانون سازی کیلئے کوشاں،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس آج ہونگے۔

اراکین پارلیمنٹ کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کا7سینیٹ کا39نکاتی ایجنڈا جا ری کردیاگیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرینگے ،پیپلز پارٹی کی سحر کامران رول آف لاء میں پاکستان کی عالمی رینکنگ پر ایوان کی توجہ مبذول کروائیں گی ،سینیٹ میں11قوانین ایجنڈے میں شامل ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہونے والے اجلاسوں میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔ جس کیلئے حکومت نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ قومی اسمبلی اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔

ایجنڈے کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عالمی رینکنگ میں پاکستان کی عدلیہ اور رول آف لاء انڈیکس میں تنزلی بارے توجہ دلاو نوٹس ایوان میں پیش کیا جائیگا ۔

پیپلز پارٹی کے سحر کامران عالمی رینکنگ میں رول آف لاء انڈیکس 2024می142ویں میں سے پاکستان کے129واں ہونے پر ایوان کی توجہ مبذول کروائیں گی جبکہ وزیر قانون ایوان کو عالمی رینکنگ رپورٹ بارے ایوان کو اعتماد میں لینگے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس اور قومی ایئر لائن کے جہازوں کے گراونڈ ہونے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا ۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس کیلئے 39نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق آج کے اجلاس میں میں3نئے بل ایوان میں پیش کیے جائینگے۔جبکہ 11بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Share
Related Articles

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے دن سنایا جائے گا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...