Home سیاست عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں آج طلب

عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں آج طلب

Share
Share

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے برٹش نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے 19 کروڑ پاوٴنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جوابات بھی طلب کئے گئے ہیں اور انہیں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔

نیب راولپنڈی نے عمران خان کو صبح 10 بجے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا اور 19 کروڑ پاوٴنڈ کے فریزنگ ا?رڈرز ، القادر یونیورسٹی کو ملنے والے تمام عطیات اور ٹرسٹ کو عطیات دینے والوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

نیب نے القادر ٹرسٹ اور ملزمان کی کمپنی کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کے علاوہ برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 22 مئی کو طلب کررکھاہے ۔جبکہ سابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد کو بھی 24مئی کوطلبی کاکال اپ نوٹس جاری کیاہواہے ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...