Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا،شہریار آفریدی کی اہلیہ بھی رہا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا،شہریار آفریدی کی اہلیہ بھی رہا

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔جبکہ عدالت نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وائس چیئرمین پی ٹی ا?ئی کی رہائی کا حکم دیا، جبکہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم بھی قرار دے دیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے عدالت نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو انڈر ٹیکنگ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...