Home سیاست عمران خان غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

عمران خان غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔عدالت نے کہا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اس سے قبل عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدت کے دوران شادی غیر قانونی ہے۔ جنوری 2018 میں بشری بی عدت میں تھیں اور طلاق نومبر میں ہوئی۔ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ ں کاح کیوں کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں پوا اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اگر گولیاں ایک جگہ لگی ہوں اور موت دوسری جگہ واقعہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا۔

بنی گالہ سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا۔ نکاح کا عمل اسلام آباد سے شروع ہوا اس لیے یہ معاملہ اسلام آباد کی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا۔ عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بیتاب تھے اس لیئے عدت میں نکاح کیا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...