Home سیاست مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا انتخابی نتائج نہ ماننے پر اتفاق

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا انتخابی نتائج نہ ماننے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں عامر ڈوگر، بیرسٹر سیف اور فضل احمد شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور ملاقات شروع ہوئی جس میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا اور مبینہ دھاندلی سمیت اپوزیشن میں بیٹھ کر ساتھ سیاسی جدوجہد کرنے کی دعوت بھی دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو میں انتخابات میں حالیہ دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات میں ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ اس پر فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی اس انتخابات پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ حکومت بنی یا اپوزیشن ہم ساتھ چلیں گے، عمر ایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہے امید ہے آپ تعاون کریں گے، اپوزیشن بھی ملکر ساتھ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی جنرل کونسل سے مشاورت تک وقت مانگ لیا۔
ملاقات کے بعد حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ ہے، اس سے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے آیا اور ملکی صورت حال سمیت الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں جس پر آج ہم نے فضل الرحمان سے ملاقات کی کیونکہ جے یو آئی کو بھی الیکشن پر تحفظات ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے دونوں جماعتیں متفق ہیں، ہم انتخابی دھاندلی کے خلاف ہفتے کے روز ملک گیر احتجاج کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا ہے، اس کو قوم اور سیاسی جماعتیں تسلیم نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی مزید سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی اور ہم مینڈیٹ واپس لینے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...