Home Uncategorized ارجنٹینا میں مہنگائی سے لوگ ذہنی مریض بننے لگے

ارجنٹینا میں مہنگائی سے لوگ ذہنی مریض بننے لگے

Share
Share

بیونس آئرس: ارجنٹینا کو حالیہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہری تناؤ میں آکر ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کی جانی پہچانی ماہرِ نفسیات بیانشوٹی نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس اب زیادہ تر مریضوں کی تعداد وہ ہے جنہیں طویل مدتی معاشی پلاننگ کو لے کر گھبراہٹ، خدشات لاحق ہیں جن کی وجہ سے ان میں نیند کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔

 

رواں سال ارجنٹینا میں مہنگائی کی شرح 140 فیصد کی ریکارڈ ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے ملک کی کرنسی کی قدر بھی تیزی سے گری ہے۔ علاوہ ازیں روز مرہ کھانے پینے کی اشیا بھی شہریوں کی قوتِ خرید سے بہت دور ہوچکی ہیں۔

یہ بھی خیال رہے کہ ارجنٹینا میں ماہرینِ نفسیات کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹینا میں ہر 1 لاکھ لوگوں میں 194 ماہرینِ نفسیات ہیں جو کہ قریبی ملک ناروے اور فن لینڈ سے 3 گنا زیادہ ہے۔

مزید برآں ملک میں اب معیشت مختلف گھریلوں مسائل کا 49 فیصد حصہ بن چکا ہے جو کہ کسی عمومی مسائل سے کہیں زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...