Home نیوز پاکستان چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کےاعزازمیں تقریب ،نگران وزیراعظم نے تعریفی اسناد تقسیم کیں

چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کےاعزازمیں تقریب ،نگران وزیراعظم نے تعریفی اسناد تقسیم کیں

Share
Share

اسلام آباد:بٹگرام میں کامیاب چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کےاعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا، نگران وزیراعظم نے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔انوارالحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بٹگرام چیئر لفٹ آپریشن کی کامیابی ہم سب کا اجتماعی کریڈٹ ہے۔

نگران وزیراعظم نے تقریب کے دوران چیئرلفٹ میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایس ایس جی کمانڈوز کو تعریفی اسناد دیں، نگران وزیراعظم نے چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے مقامی افراد کو بھی تعریفی اسناد دیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ لمحہ خوشی منانے کا ہے، انہوں نے کہا تلخ واقعات ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں، ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لیے بہترین حکمت عملی تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آپریشن کی کامیابی پر سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

نگران وزیراعظم نے کہا بچوں نے دور سے فوجیوں کو دیکھ کر کہا اب ہم بچ جائیں گے، یہ ہم سب کا اجتماعی کریڈٹ ہے، بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ پرپوری دنیا کی نظریں بھی تھیں، دنیا دیکھ رہی تھی کہ پاکستان اس مشکل سے کیسے نمٹے گا، چیئرلفٹ واقعہ پر کروڑوں لوگ پریشان تھے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، ہرشعبہ زندگی میں ملک کے لئے خدمات انجام دینے والوں پر فخر ہے، پاکستان ہمارا گھرہے، اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

نگران وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا یہ ہمارا گھرہے، ہم کہیں نہیں جارہے، گھر کا نظام با اختیاراور باصلاحیت لوگوں کے پاس ہے، جو عناصر سمجھتے ہیں ہمارے طرز زندگی کو بدل دیں گے تو ان کو اپنی غلط فہمی دور کر لینی چاہیے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے تقریب سے خطاب کرتتے ہوئے کہا تمام اداروں نے ریسکیوآپریشن کے لیے بروقت اقدامات کیے، ایک مربوط حکمت عملی کے تحت تمام ریسکیوآپریشن مکمل کیاگیا۔ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیوآپریشن کے لیے فوری اقدامات کیے گئے تھے۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...