Home Uncategorized سوشل میڈیا پر خواتین میں گردن لمبی اور ہموار کرنے کا رجحان بڑھنے لگا

سوشل میڈیا پر خواتین میں گردن لمبی اور ہموار کرنے کا رجحان بڑھنے لگا

Share
Share

لندن: خواتین میں سوشل میڈیا پر اس عجیب و غریب شوق کا رجحان باربی فلم کے بعد سامنے آیا ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے، فلم کے بعد باربی بوٹوکس کا شور اٹھا جس میں باربی کردار یا گڑیا کی مانند گردن کو ہموار اور لمبا بنایا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خواتین میں ایک عجیب و غریب رحجان ’باربی بوٹوکس‘ پایا گیا ہے کہ جس میں خواتین گردن میں مخصوص ٹیکے لگوا کر باربی کی طرح گردن لمبی اور ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس عجیب و غریب شوق کا رجحان باربی فلم کے بعد سامنے آیا ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے۔

فلم کے بعد باربی بوٹوکس کا شور اٹھا جس میں باربی کردار یا گڑیا کی مانند گردن کو ہموار اور لمبا بنایا جا سکتا ہے۔

جس تھراپی کو باربی بوٹوکس کا نام دیا گیا ہے یہ طریقہ درحقیقت گردن کے درد اور دماغی تناؤ کی وجہ بننے والے ٹریپیزیئس پٹھوں کو سکون پہنچانے کیلئے وضع کیا گیا تھا۔

پٹھوں میں ایک طرح کے نیورٹاکسن انجیکشن کے ذریعے لگایا جاتا ہے جو وقتی طور پر پٹھوں کو سن کر دیتا ہے۔
تاہم اس عمل کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ اس کے مسلسل استعمال سے ٹریپیزیئس پٹھے سکڑ جاتے ہیں، اس طرح گردن پتلی اور لمبی دکھائی دینے لگتی ہے یوں کچھ خواتین کی گردن پلاسٹک کی گڑیا جیسی ہو جاتی ہے۔

ٹک ٹاک انفلوئنسر خاتون ایسابیل لکس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مفید عمل ہے، ایسابیل نے حال ہی میں اپنی شادی پر باربی بوٹوکس تھراپی کروائی ہے۔

ادھر ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنے سے مزید درد سر اور گردن کی اکڑن ہوسکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ باربی بوٹوکس ایک مرتبہ کروانے کے بعد اسے دوبارہ ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...