Home Uncategorized بھارت میں خواتین کا تاریک گلی میں مرد کے بجائے بھوت سے سامنا زیادہ محفوظ ہے، ٹوئنکل کھنہ

بھارت میں خواتین کا تاریک گلی میں مرد کے بجائے بھوت سے سامنا زیادہ محفوظ ہے، ٹوئنکل کھنہ

Share
Share

ممبئی: بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کےلیے یہ زیادہ محفوظ ہے کہ وہ تاریک گلی میں کسی مرد کا سامنا کرنے کے بجائے بھوتوں کا سامنا کریں۔

اپنے سماجی تبدیلی کے حوالے سے پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ عرف مسز فنی بونز نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے حالیہ کالم میں ‘بھارتی استریز (خواتین) بھوت سے کیوں نہیں ڈرتیں؟’ کے موضوع پر اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بچپن کے دنوں کی ایک غیر مصدقہ کہانی بھی سنائی جو کہ انکی ایک بڑی خالہ پر آسیب سے متعلق تھا۔

ٹوئنکل نے کہا کہ ڈراؤنی فلموں میں شامل کی جانے والی خوفناک چیزوں سے زیادہ خطرناک واقعات ہم اپنے ارد گرد ہر روز دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کالم میں کولکتہ میں زیر تربیت ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل جبکہ بدلہ پور کے ایک اسکول میں دو کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور دیگر معاملات کا بھی تذکرہ کیا۔

ان کہنا تھا کہ کس طرح استری ٹو اس خوف کےخلاف بغاوت ہے جس کا سامنا خواتین روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...