Home Uncategorized ایران میں دہشتگردوں کی مزار میں فائرنگ سے 4 زائرین جاں بحق

ایران میں دہشتگردوں کی مزار میں فائرنگ سے 4 زائرین جاں بحق

Share
Share

تہران: ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگرد گروپ نے قبول نہیں کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گرد مزار کے گیٹ سے اندر داخل ہوئے اور زائرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی وجہ سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ 26 اکتوبر 2022ء کو بھی اسی مزار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 13 شہری جان سے گئے، کالعدم تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...