Home Uncategorized اٹلی میں نہایت پُرتعیش کشتی بے رحم سمندری لہروں کا شکار ہوگئی

اٹلی میں نہایت پُرتعیش کشتی بے رحم سمندری لہروں کا شکار ہوگئی

Share
Share

روم: اٹلی میں امریکی، برطانوی اور کینیڈی شہریوں کو لے جانے والی ایک نہایت لگژری کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بگولے نے ساحل پر ایک 56 میٹر لمبی پُرتعیش کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پانی کی بڑی لہریں اندر داخل ہوگئیں جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی۔

کشتی سمندر میں 50 میٹر نیچے تک ڈوب گئی جس میں 22 افراد سوار تھے۔ سارے مسافر بھی ڈوب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران برطانوی بچی سمیت 15 مسافروں کو زندہ نکال لیا گیا۔

ایک مسافر کو مردہ حالت میں بھی نکالا گیا ہے جب کہ 6 مسافر اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خور ریسکیو آپریشن جاری کیے ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس لگژری کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نصف شب کو سمندری طوفانی بگولے نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پانی کی اونچی لہریں کشتی میں داخل ہوگئیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...