Home سیاست پی ٹی آئی میں پھر "سلیکشن” کاعمل صرف 15منٹ میں مکمل ہوگیا،مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی میں پھر "سلیکشن” کاعمل صرف 15منٹ میں مکمل ہوگیا،مریم اورنگزیب

Share
Share

راولپنڈی:ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کاانتخاب "سلیکشن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمہوریت،الیکشن کمیشن اورپارٹی ورکرزسے سنگین مذاق ہے اسے پارٹی میں "آمریت” اور "سلیکشن” کہتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر "سلیکشن” کاعمل صرف 15منٹ میں مکمل ہوگیا، عوام، الیکشن کمیشن اور اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں مٹی ڈالنیکی کوشش کی گئی۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ نامعلوم اورخفیہ مقام پریہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویزکنندہ تھانہ ہی تائیدکنندہ؟ ووٹرزتھینہ ووٹرلسٹ، پریذائیڈنگ افسرتھا نہ الیکشن پراسیس؟ بانی رہنماوٴں اور کارکنوں کیخوف سیانہیں الیکشن پراسیس سیہی باہرکردیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ اسے پارٹی میں "آمریت” اور "سلیکشن” کہتے ہیں،یہ جمہوریت،الیکشن کمیشن اورپارٹی ورکرزسیسنگین مذاق ہے، پارٹی میں بانی رہنماوٴں اورکارکنوں کو "لیول پلیئنگ فیلڈ ” نہیں دی گئی، کارکنوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے والے ملک میں "لیول پلیئنگ فیلڈ” کا مطالبہ کررہے ہیں۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس بٹھاکراقتدار میں آنیوالوں کی عادت نہیں بدلی، آرٹی ایس سے اقتدار میں آنے والی جماعت کوالیکشن کاکیاپتا، پارٹی کیاندرانتخابات کی شفافیت عوام کونظرآنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نیشورمچارکھا ہیکہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی، ان کی آئیڈیالوجی ہی آرٹی ایس بٹھا کرالیکشن لڑنا ہے، ایسی جماعتوں کا یہی حال ہوتا ہیجوخالی کرسیوں کا حال ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...