Home سیاست سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم

سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتوں میں کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے بعد سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان آرہا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی اور قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لیے پوری محنت سے کام کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، دو ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا تین روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، نہایت مفید بات چیت ہوئی، عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوئیں اور کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے سعودی وزرا کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، اس کے لیے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزرا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تیاری کی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...