Home سیاست دہشت گردی مقدمات، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر 29 جولائی کو فرد جرم عائد ہوگی

دہشت گردی مقدمات، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر 29 جولائی کو فرد جرم عائد ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگ جانی اور آئی 9 میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کے لئے 29 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں تھانہ سنگ جانی اور آئی 9 میں درج دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ن لیگی ایم این اے خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ چالان کی نقول دے دیں گے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کریں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...