Home سیاست مبینہ آڈیو لیک کمیشن معاملہ، انکوائری کمیشن نے سیکرٹری کے زریعے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا

مبینہ آڈیو لیک کمیشن معاملہ، انکوائری کمیشن نے سیکرٹری کے زریعے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مبینہ آڈیو لیک کمیشن کے معاملہ پر انکوائری کمیشن نے سیکرٹری کے زریعے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا۔ انکوائری کمیشن نے مقدمے کی سماعت کرنے والے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا. جواب میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کو آڈیو لیک کی انکوائری میں کوئی ذاتی دلچسپی نہیں ، کمیشن کو یہ ذمہ داری قانون کے تحت دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں مبینہ آڈیو لیک کمیشن نے جواب جمع کراتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں مقدمہ سننے والے بنچ کے تین ججز پر اعتراض اٹھا دیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ مناسب نہیں کہ موجودہ بنچ آڈیو لیکس کی درخواستیں سنیں۔ چیف جسٹس اور ججز حلف کے مطابق آئین اور قانون کے پابند ہیں،چیف جسٹس اور ججز کوڈاف کنڈکٹ پر عملدرآمد کے بھی پابند ہیں جس کے مطابق ججز کا حلف زاتی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کا کہتا ہے۔

انکوائری کمیشن کے سامنے چیف جسٹس کی ساس جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے حوالے سے آڈیوز ہیں۔ بارہ صفحات پر مشتمل آڈیو لیک کمیشن کا جواب سیکرٹری کمیشن کے دستخط سے جمع کرایا گیا ہے.جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کو آڈیو لیک کی انکوائری میں کوئی ذاتی دلچسپی نہیں کمیشن کو یہ ذمہ داری قانون کے تحت دی گئی ہے۔

آڈیو کمیشن آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کریگا. کمیشن یقین دلاتا کہ متعلقہ فریقین کے اٹھائے گئے اعتراضات کو سنا اور ان پر غور کیا جائے گا۔. مبینہ آڈیو لیک کے دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی نہ ہی کمیشن پر اعتراض اٹھایا جبکہ صحافی قیوم صدیقی اور خواجہ طارق رحیم کمیشن میں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...