Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ کی شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے پولیس کو 2 دن کی مہلت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے پولیس کو 2 دن کی مہلت

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی مراداکبر کی بازیابی کے لیے پولیس کو 2 دن کی مہلت دیتے ہوئے 2 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل قاسم ودود اور عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مراد اکبر کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو دن کی مہلت دے دی۔

عدالت نے کہا آپ کے پاس دو دن کا وقت ہے ، مراد اکبر کو دو جون کو عدالت میں پیش کریں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...