Home سیاست کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس،پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس،پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل کی کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں ضمانت منظور کرکے عدالت نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل پر کارِ سرکار میں مداخلت کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی جانب سے دائر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور منظور کر لی۔

سول جج عباس شاہ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور عامر مسعود مغل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت عامر مسعود مغل کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

خیال رہے کہ عامر مغل کے خلاف تھانہ رمنا میں کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے...

چیف جسٹس نے عہدہ قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں، حامد خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہ کہ سپریم...

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں ان کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت...

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...