Home سیاست موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے،شیخ رشید

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لا رہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حوصلے، صبر اور استحکام اور خاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرنا چاہیے، 19 کیسز ہیں اور انشاء اللہ بہتری ہو گی۔

عام انتخابات کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ میں ہار گیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کر لیا، جو جیتے ہیں ان سے دھاندلی کے بارے میں پوچھیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ خطوط کو ججز خود بہتر طور پر بحث میں لا رہے ہیں، یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے مجھے کوئی علم نہیں، نہ ٹی وی دیکھ رہا ہوں نہ اخبار پڑھ رہا ہوں اور نہ ٹویٹ کر رہا، میں صرف ریسٹ کر رہا ہوں کیونکہ ریسٹ از دی بیسٹ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...