Home سیاست وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاوٴس میں ہو گا، کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کی تقرری اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی، پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...