Home نیوز پاکستان ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں اور غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں،جنرل سید عاصم منیر

ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں اور غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں،جنرل سید عاصم منیر

Share
Share

 

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر سے ہاورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔آرمی چیف نے موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر سے ہاورڈ بزنس سکول کے چوالیس (44) رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، پاکستان کے وسیع پوٹینشل پر بھی اظہارخیال کیا اور کہا کہ وفد کے شرکاء ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار پر گفتگو ہوئی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی، آرمی چیف نے عصر حاضر کے سکیورٹی چینلجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم اور تعمیری سوچ پر زور دیا۔

آرمی چیف نے پاکستان میں موجود مواقعوں کے حوالے سے متعلق بھی بات چیت کی، آرمی چیف نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں جعلی خبروں اور غلط معلومات سے خطرات لاحق ہیں، انہوں نے طلبہ کو تعمیری سوچ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے تعمیری بات چیت پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کی ملاقات 20 اگست کو مختلف طلبہ سے رابطوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، ملاقاتوں کا مقصد نوجوان نسل کو صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...