Home سیاست آئینی ترامیم معاملہ ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں

آئینی ترامیم معاملہ ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں

Share
Share

اسلام آباد: آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔

چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔

حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جو کل نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کا مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے، آج پی ٹی آئی نے مسودہ نہیں لیا، وہ آج شام جمیعت علمائے اسلام کے ساتھ بیٹھے گی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج بہت اچھی خبریں ملیں گی انتظار کریں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، بس اب ایک پھونک کی دیر ہے، جو کمیٹی مارے گی، آج کمیٹی میں بہت اچھی گفتگو ہوئی، اس مسودے پر مسلم لیگ ن سمیت تقریباً سب کا اتفاق ہوگیا ہے۔

قبل ازیں آج کے اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے جبر کے ذریعے ایم این ایز پر دباوٴ ڈالے جانے اور ان کے اہل خانہ کے اغوا کا معاملہ اٹھادیا۔

تحریک انصاف کے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مسودہ تیار ہے تب دینگے جب بانی سے ملاقات ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کمیٹی اجلاس سے باہر آگئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کمیٹی کو حقائق بتائے، زین قریشی کی بیوی کو رات اٹھایا گیا، ریاض فتیانہ کے بیٹے کو اغواء کیا گیا، ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا جارہا ہے ان کے کاروبار تباہ ہوگئے، جے یو آئی ف کے گروپ ممبرز اور اخترمینگل کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہے، میں نے وزیرقانون سے پوچھا یہ سب کچھ آپ کررہے ہیں؟ اگر یہ ایجنسیاں کررہی ہے تو کیا ایجنسیاں حکومت کی کنٹرول میں نہیں ہے؟۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...