Home سیاست آئین میں ترمیم کے لیے حکومت کا طریقہ کار درست نہیں،بیرسٹر گوہر

آئین میں ترمیم کے لیے حکومت کا طریقہ کار درست نہیں،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کے لیے حکومت کا طریقہ کار درست نہیں۔کہ اگر آپ نے ایسے قانون سازی کرنی ہے تو ہم نہیں آئیں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو اغوا کیا گیا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اگر آپ نے قانون سازی کے لیے یہ ہتھ کنڈے استعمال کرنے ہیں تو اس ایوان اور عوام کی حکمرانی کو بھول جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ایسے قانون سازی کرنی ہے تو ہم نہیں آئیں گے، جیسے ترامیم کو پاس کروانا ہے کروا لیں پھر ، پاکستان کی عوام اس قسم کی کسی قانون سازی کو نہیں مانے گی، آئین میں ترمیم کے لیے یہ طریقہ کار درست نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن کہا تھا آپ جب ڈرافٹ دیں گے تو اس پر ہم اور مولانا مشاورت کریں گے، حکومت کے ڈرافٹ پر میں نے اپنا جواب بنایا ہے، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد حکومت سے شیئر کروں گا، قانون سازی میں نمبر گیم کا چکر نہیں ہوتا، قانون سازی میں مرضی اور ضمیر کا ووٹ ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...