Home سیاست تحریک انصاف کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی قرارداد منظور

تحریک انصاف کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی قرارداد منظور

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اور عمران خان کی رہائی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے قبائل سے تعلق رکھنے والے مشران اور معززین نے شرکت کی۔

جرگے میں تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی شریک تھی جبکہ تحفظ آئین پاکستان الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی سمیت دیگر مقررین نے جرگے سے خطاب کیا۔

جرگے میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں شرکا نے کثرت رائے سے مںظور کرلیا، خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بتایا تھا کہ جرگے میں منظور کی گئی قرارداد کو ایوان اور صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مںظور کی گئی قرارداد کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر کے اس کی مںظوری لیں گے۔

جرگے میں افغانستان کے ساتھ تجارت میں حائل رکاوٹیں اور پاک افغان سرحد پر جاری جرگوں سے بامقصد مذاکرات کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی اور شرکا نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں بحث کی جائے، تمام سٹاک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

جرگے میں بانی چیرمین سمیت سیاسی مقدمات میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کی قرارداد بھی مںظور ہوئی، اس کے علاوہ قدرتی وسائل میں مقامی آبادی کے حق کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھی پیش کی گئی، جسے شرکا نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...