Home سیاست سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔تحریری جواب میں کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدق دل سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں دوسرا جواب جمع کروا دیا۔

تحریری جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں، 5 جون کی عدالتی کارروائی کے بعد مذہبی اسکالرز سے ملاقات کی اور اْن سے پوچھا کہ ایک سینیٹر کا کردار کیا ہونا چاہیے، مجھے رائے دی گئی کہ انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں چاہے یہ بات آپ کے اقربا کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

سینیٹرفیصل واوڈا نے اپنے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیے ہیں۔

تحریری جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صدق دل سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، میری پریس کانفرنس سے اگر عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ہو تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، خود کو عدالت کے رحم پر چھوڑتا ہوں، استدعا ہے کہ توہین عدالت کیس میں جاری کیا گیا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین ججز نے 28جون کو سینیٹر فیصل واووڈا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...