Home کھیل ورلڈ کپ ،سری لنکا آسٹریلیا سے بھی ہار گیا

ورلڈ کپ ،سری لنکا آسٹریلیا سے بھی ہار گیا

Share
Share

لکھنؤ: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے 210 رنز کا ہدف35.2 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مچل مارش 52 اور جوش انگلس 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر11، مچل مارش 52 اور اسٹیو اسمتھ بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ، مارنس لبوشین40 اور جوش انگلس 58 رنز بناکرآؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکسول 31رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں سری لنکن اوپنرز نے شاندار اننگز کا آغاز کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

32 ویں اوور میں میچ کو بارش کے باعث روکنا پڑا، 28 منٹ کے وقفے کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا، بارش کے بعد سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی ساتویں وکٹ 196 کے مجموعی سکور پر گری جب چمیکا کرونا رتنے 2 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے دیگر کھلاڑیوں میں مہیش تھیکشانا 0، لاہیرو کمارا 4 اور چریتھ اسالانکا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے 2،2 جبکہ گلین میکسول نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...