Home تازہ ترین بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

Share
Share

دبئی:بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے 251 رنز کے تعاقب میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ کی اور تیز کھیلتےہوئے نصف سنچری مکمل کی، پہلی وکٹ کی شراکت میں شبمن گل کے ساتھ انہوں نے 105 کا مجموعہ کھڑا کردیا۔

شبمن گل کا ایک خطرناک کیچ گلین فلپس نے لیا، جنہوں نے 50 گیندوں پر 31 رنز بنائے تھے۔

مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی چمپیئنزٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل طور پر ناکام ہوئے اور محض دو گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک رن بنا کر بریسویل کو وکٹ دے گئے۔

روہت شرما 122 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے اور یوں بھارت کی تیسری وکٹ گرگئی، شرما نے 7 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے اور رویندرا کی گیند پر وکٹ کیپر ٹام لیتھام نے انہیں اسٹمپ کر دیا۔

شریاس آئر نے تجربہ کار بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ذمہ داری بیٹنگ کی تاہم وہ دو رنز کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرپائے اور 183 کے اسکور پر رویندرا کے اچھے کیچ کا نشانہ بنے۔

شریاس آئر کو اس سے قبل ول ینگ نے ایک آسان کیچ گرا کر زبردست موقع فراہم کیا تھا، جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا تو دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

آکشر پٹیل 29 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد ہارڈک پانڈیا بیٹنگ کے لیے آئے اور کے ایل راہول کے ساتھ اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لاکر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز 18 رنز تک محدود رہی۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

کے ایل راہول 34 اور رویندرا جڈیجا 9 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر اور بریسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی اور کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت پانچویں اور نیوزی لینڈ تیسری بار پہنچا ہے، دونوں ٹیمیں ایک ایک بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکی ہیں۔

نیوزی لینڈ نے 2000ء میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی جیتی تھی جبکہ 2009 میں دوسری بار اسے آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت پہلی بار 2000ء میں فائنل میں پہنچا تھا جہاں انہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری مرتبہ 2002ء میں بارش کے باعث بھارت اور سری لنکا کو مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔

تیسری مرتبہ 2013ء میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹرافی جیتی۔

بھارت 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے ہارا تھا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...