Home sticky post 5 بھارت عالمی بیانیہ بنانے میں ناکام، پاکستان ٹاک آف دی ٹاؤن بن چکاہے، بلاول بھٹو

بھارت عالمی بیانیہ بنانے میں ناکام، پاکستان ٹاک آف دی ٹاؤن بن چکاہے، بلاول بھٹو

Share
Share

ڈیووس:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کی عالمی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور وہ عالمی سطح پر خود کو ایک بڑی طاقت کے طور پر منوانے میں ناکام رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس 2026 کے موقع پر پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جو خود کو ایک عظیم جمہوریت اور عالمی طاقت کے طور پر پیش کرتا رہا، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد عالمی منظرنامے پر بہت چھوٹا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ورلڈ اکنامک فورم اور دیگر عالمی فورمز پر بھارت کی غیر حاضری اور پسپائی اس کی کمزور سفارتی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ اس کے برعکس پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا مؤقف مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مالی اور عسکری برتری کے باوجود بھارت عالمی بیانیہ تشکیل دینے میں ناکام رہا جبکہ پاکستان آج جیوپولیٹیکل حلقوں میں “ٹاک آف دی ٹاؤن” بن چکا ہے۔انہوں نے بھارت پر انڈس واٹرز ٹریٹی کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے اس کے اپنے مؤقف کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...