Home Uncategorized بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی

بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی

Share
Share

نئی دہلی: بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی مشن کا کہنا ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر بھارتی ویزا کا اجرا اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں ویزا فراہم کرنے والی بھارتی کمپنی بی ایل ایس انٹرنیشنل نے کینیڈین ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا گیا کہ بھارتی مشن کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر جمعرات 21 ستمبر 2023 سے، بھارتی ویزا سروسز کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔

بی ایل ایس انٹرنیشنل بھارت میں قائم ایک کمپنی ہے، جو دنیا بھر میں سرکاری اور سفارتی مشنوں کے لیے آن لائن ویزا خدمات پیش کرتی ہے۔

ادھر بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے ایک اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ (سکھا دونیکے) کو آج کینیڈا میں قتل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی جاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...