Home سیاست چیئرمین سینیٹ کا ارشد ندیم کے لئے 10 لاکھ روپے کا انعام

چیئرمین سینیٹ کا ارشد ندیم کے لئے 10 لاکھ روپے کا انعام

Share
Share

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم کو چیک پش کرتے ہوئے اولمپکس اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد دی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، آپ پاکستان کا فخر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی اسپانسرشپ کےلیے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ارشد ندیم نے چیئرمین سینیٹ کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو مبارکباد دی۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...