Home سیاست جے یو آئی کا جنوری میں عام انتخابات کے الیکشن کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم

جے یو آئی کا جنوری میں عام انتخابات کے الیکشن کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم

Share
Share

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ( ف) نے جنوری میں عام انتخابات کے الیکشن کمیشن کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک میں غیر جانبدار الیکشن کے خواہاں ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدلغفور حیدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہماری نظر میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن پر واضح کردیا ہے کہ اگر انتخابات میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...