Home sticky post 2 بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے، پر امن تصفیہ ناگزیر ہے،عاصم افتخار

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے، پر امن تصفیہ ناگزیر ہے،عاصم افتخار

Share
Share

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔تنازعات کی روک تھام اور پر امن تصفیہ ناگزیر ہے۔
یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اغوا کرکے قتل کرتی ہے، تنازعات کی روک تھام اور پر امن تصفیہ ناگزیر ہے، انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا تاکہ ان کی جائز جدوجہدِ حقِ خودارادیت کو مزید کچلا جا سکے، پاکستانی سفیرنے زور دیا کہ لاپتا افراد کے بحران سے نمٹنے کے لئے تنازعات کی روک تھام اور پْرامن تصفیہ ناگزیر ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب کا ناسا کے ساتھ تعاون سے سیٹلائٹ لانچ کرنے پر اتفاق

ریاض:سعودی خلائی ایجنسی اور امریکی خلائی ایجنسی (ناسا)کے درمیان خلا کے موسم...

چیف جسٹس یحیی آفریدی کا دورہ بنوں، عدالتی اصلاحات، ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زوردیا

بنوں:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے دورہ بنوں کے دوران...

امریکی دفاعی ماہر نے پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعوے کو “بکواس” قرار دے دیا

امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے...