Home Uncategorized بھارتی لیڈی ڈاکٹر کااجتماعی جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل،پوسٹ مارٹم میں ہوشربا انکشافات

بھارتی لیڈی ڈاکٹر کااجتماعی جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل،پوسٹ مارٹم میں ہوشربا انکشافات

Share
Share

کلکتہ: بھارتی ریاست بنگال میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا جس کی تفصیلی پوسٹ مارٹم میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے سیمینار روم سے 9 اگست کو اس حالت میں ملی تھی کہ آنکھوں، ناک، منہ اور نازک حصوں سے خون بہہ رہا تھا۔

لاش ملنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پہلے تو اسے خودکشی کا واقعہ قرار دیکر معاملے پر مٹی ڈالنے کی مجرمانہ کوشش کی تاہم میڈیا اور ڈاکٹرز تنظیموں کے دباؤ پر اس کیس نے عالمی شہرت حاصل کرلی۔

جس کے بعد اب اس کیس کے ایک ایک پہلو پر بات کی جا رہی ہے جس میں مجرمانہ غفلت، نااہلی اور خواتین کے عدم تحفظ سے متعلق لمبی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔

پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ بھی آگئی جس میں خاتون کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ سر، چہرے، گردن، بازو اور حساس حصوں پر 14 زخم تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر کی موت وجہ کسی چیز کی مدد سے گلا دبانا بتائی گئی ہے اور پھیپھڑوں کی نالیوں سے خون رستا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ اس کیس میں تاحال صرف ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو کہ ایک رضاکار پولیس اہکار ہے تاہم اس کیس میں ملزمان کی تعداد دو سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...